مصنوعی ذہانت والے خود مختار روبوٹ ڈاگ متعارف

0
39

مصنوعی ذہانت کے حامل دنیا کے پہلے دو خود مختار روبوٹ ڈاگ متعارف ،نیشنل تائیوان یونیورسٹی کے انجینئرز کی ٹیم نے اولیور اور ڈسٹن نامی دونوں اے آئی روبوٹ ڈاگ تیار کرنے میں دو سال لگائے اور حال ہی میں ان مصنوعی ذہانت والے کتوں کو ایک نمائش میں پیش کیا گیا ۔
تاریخ گواہ ہے کہ انسان نے ہردور میں ایسی کئی نئی ٹیکنالوجیز کو متعارف کروایا، جوانسانی ضروریات کو پورا کرتی آئی ہیں۔ موجودہ دور میں دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتی ہوئی جدید ٹیکنالوجی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) نے زندگی کےہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔
تائیوان کےمصنوعی ذہانت کے حامل دونوں روبوٹ ڈاگ بھی مصنوعی ذہانت کا شاہکار ہیں، جو ناصرف اپنے توازن کو برقرار رکھتے ہوئے آزادانہ طور پر گھوم پھر بھی سکتے ہیں۔ان دونوں میں کیمرے اور سینسر نصب کیے گئے ہیں،جن کی مدد سے یہ روبوٹ ڈاگ بآسانی سیڑھیاں بھی اتر اور چڑھ سکتے ہیں، تاہم تائیوانی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مصنوعی ذہانت کے حامل کتوں کو صنعتی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنانے کیلئے ابھی مزید بہتر بنانے کی گنجائش موجود ہے۔
تائیوانی ماہرین نے ان روبوٹ ڈاگس میں مزید بہتری لا کر مستقبل میں انسانی وسائل اور محنت کو کم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Leave a reply