قومی اسمبلی کااجلاس آج طلب:23نکاتی ایجنڈاجاری

0
44

قومی اسمبلی کااجلاس آج طلب کر لیاگیا23نکاتی ایجنڈاجاری کر دیا گیا۔
سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس آج شام 5بجےہوگا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا 23 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔
ایجنڈےکےمطابق حکومت نےاسلام آباد کےبلدیاتی انتخابات کےنظام میں تبدیلی کےلئےقانون سازی کافیصلہ کرلیا۔اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ برائے سال 21-2020 ایوان میں پیش ہو گی ۔ملک میں منکی پاکس کے بڑھتے کیسز پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق ٹیلی کمیونکیشن اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کے بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔
ایجنڈےکےمطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع فتح اللہ خان بھنگ کے کنٹرول اور ریگولیشن کے لئے اتھارٹی کے قیام کے بل پر قائمہ کمیٹی رپورٹ پیش کریں گے۔حنا ربانی کھر اپاسٹائل بل2024 پر قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی رپورٹ پیش کریں گے۔فاروق ستار پرائیوٹائزیشن کمیشن ترمیمی بل2024 پر قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کی رپورٹ پیش کریں گے۔بشیر احمد ورک مبارک ثانی کیس پر قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کریں گے۔تعلیمی اداروں میں طلبہ کی جانب سے منشیات کے استعمال پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث جاری رہے گی ۔مختلف اراکین قومی اسمبلی کے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز میں شمولیت کی تحریک پیش کی جائے گی ۔مختلف اراکین قومی اسمبلی کے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں شمولیت کی تحریک پیش کی جائے گی۔

Leave a reply