صارفین کیلئےبُری خبر:بجلی مزیدمہنگی کرنےکی تیاری

0
61

بجلی کمپنیوں نے صارفین سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانےکی تیاری مکمل کرلی ۔
ڈسکوز کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی نیپرا اتھارٹی میں درخواست دائرکردی گئی۔درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں دائر کی گئی ۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اپریل تا جون تین ماہ کے لیے مانگا گیا ہے، کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب روپے صارفین سے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب روپے درخواست کا حصہ،یوز آف سسٹم چارجز اینڈ مارکیٹنگ فیس کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ درخواست میں شامل ہیں۔ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز کی مد میں 10 ارب 80 کروڑ وصولی کی ۔
نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد وصولیوں سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی ،فیصلے کا اطلاق کے سرکاری ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

Leave a reply