بھارتی ریاست گجرات میں بارشوں نےتباہی مچادی،مختلف حادثات میں اب تک99افرادہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔تیز بارشوں کی وجہ سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق بارشوں کاسلسلہ ابھی بھی جاری ہےاورگرج چمک کےساتھ مزیدبارش کاامکان ہے۔جس کی وجہ سےریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیارپورٹ کےمطابق بارش سےسب سےزیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں کچ، جام نگر، پور بندر، راجکوٹ شامل ہیں جہاں پرشدید بارشوں کی وجہ سے اب تعلیمی ادارے بند کرنےپڑےاور بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہے۔رواں سال تیزبارشوں نے ریاست گجرات میں تباہی مچادی،کئی گاؤں سیلاب کی زدمیں آگئے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نشیبی علاقوں میں موجود افراد کو محفوظ مقا م پر منتقل کردیا گیا ہے۔رواں سال مون سون میں شدیدبارشوں کےباعث بھارتی گجر ات میں مختلف حادثات میں اب تک 99 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے یکم ستمبر تک ریاست گجرات میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
اس کے علاوہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی، جنوبی راجستھان، کونکن اور گوا میں بھی آج ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ کچھ مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔
سپریم کورٹ کی رجسٹرارجزیلہ اسلم کوتبدیل کردیاگیا
نومبر 7, 2024ڈونلڈٹرمپ امریکی تاریخ کے امیرترین کھرب پتی صدر قرار
نومبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دنیاکومتحدکرنےکیلئےمساوات اورانصاف ضروری ہے،وزیراعظم
ستمبر 13, 2024 -
صدارتی انتخابات کے لئے پنجاب اسمبلی میں آج پولنگ
مارچ 9, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔