بنگلہ دیش کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ :شاہین کی جگہ ابرا احمد اسکواڈمیں شامل

0
56

بنگلہ دیش کےخلاف دوسرےٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم میں فاسٹ بولرشاہین آفریدی کی جگہ ابراراحمد کواسکواڈمیں شامل کرلیاگیا۔
راولپنڈی میں پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان دوسراٹیسٹ میچ 30اگست سےشروع ہوکر3ستمبرتک جاری رہےگا۔پہلےٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کوبنگلہ دیش کےہاتھوں تاریخی شکست ہوئی،پاکستان ٹیم کےخلاف بنگلہ دیش نے10وکٹوں سےفتح حاصل کی ۔قومی ٹیم کوعبرتناک شکست پرپوری قوم مایوس ہے۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے شاہین شاہ آفریدی کو راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے کی تصدیق کرتےہوئےکہاکہ شاہین شاہ آفریدی جو پہلے ٹیسٹ کے بعد بیٹے کی پیدائش پر کراچی گئے تھے واپس آکرانہوں نے راولپنڈی میں سکواڈ کو جوائن کر لیا ہے تاہم وہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
بولنگ آل راؤنڈر عامر جمال کے حوالے سے پہلے خبر سامنے آئی تھی کہ دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت فٹنس کلیئرنس سے مشروط رہے گی تاہم جیسن گلیسپی نے بتایا کہ عامرجمال فٹنس کلیئرنس نہیں کر پائے۔
ہیڈ کوچ قومی ٹیسٹ ٹیم نے مسٹری سپنر کے حوالے سے بتایا کہ ابرار احمد کو 12 رکنی سکواڈ میں کنڈیشنرکو دیکھ کر شامل کیا گیا ہے۔

Leave a reply