راولپنڈی دوسراٹیسٹ :بنگلہ دیش کاٹاس جیت کربولنگ کافیصلہ

0
21

راولپنڈی کےدوسرےٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نےٹاس جیت کرپاکستان کوپہلےبیٹنگ کی دعوت دےدی۔
راولپنڈی دوسرےٹیسٹ میچ میں گزشتہ روزبارش اورخراب موسم کی وجہ سےمیچ کاٹاس بھی نہ ہوسکاتھا،امپائرزنےانتظازکےبعدگیلی آؤٹ فیلڈکےباعث پہلےروزکاکھیل ختم کرنےکااعلان کردیاتھا۔
دومیچوں کی سیریزکےدوسرےاورآخری ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کےکپتان نجم الحسن شنٹو نےٹاس جیت کرپاکستان کوپہلےبیٹنگ کی دعوت دےدی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈزمین نے آؤٹ فیلڈ سکھانے کا کام شروع کر دیا ہے، گراؤنڈز مین نے کل بارش رکنے کے بعد آؤٹ فیلڈ سکھانے کا کام شروع کر دیا تھا۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو پاکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
دوسرے روز کھانے کا وقفہ 12 بجے ہو گا اور دوسرا سیشن 12 بج کر 40 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ چائے کا وقفہ 2 بج کر 55 منٹ پر ہوگا اور تیسرا سیشن 3 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگا، دوسرے روز کا کھیل 5 بج کر 15 منٹ تک جاری رہےگا۔
دوسرے روز کے کھیل میں اوورز مکمل کرنے کے لیے 30 منٹ کی توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد ضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، خرم شہزاد، محمد علی، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔

Leave a reply