بھارتی اداکارہ وسیاستدان کنگنارناوت نےکہاکہ ہےبدنام اتنا کیا ہوا ہے کہ شادی کیسےہوگی۔عدالتی کیسز ہی اتنے ہیں، جیسے ہی کسی سے رشتے کی بات چلتی ہے تو پولیس گھر آجاتی ہے اور اٹھاکر لے جاتی ہے۔
بالی ووڈکی اداکارہ وبھارتی سیاستدان کنگنارناوت نےحال ہی میں ایک بھارتی شومیں شرکت کی جہاں پراداکارہ سےمختلف قسم کےسوال وجواب کےساتھ اُن کی ذاتی زندگی بارےبھی سوال پوچھےگئے۔
شوہوسٹ نےکنگنارناوت سےسوال کیاکہ وہ شادی سےمتعلق کیارائےرکھتی ہیں۔جس کاجواب دیتےہوئےاداکارہ نےبتایاکےمیرےبارےمیں اس قدرمنفی تشہیرکی جاتی جس کی وجہ سےشادی نہیں ہوپارہی کیونکہ جیسےہی کوئی رشتہ دیکھنےکےلئے آتےہیں یاکسی سےبات چلتی ہےتومسائل پیداکردئیےجاتےہیں۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاداکارہ کامزیدکہناتھاکہ شادی سے متعلق میرے خیالات بہت اچھے ہیں، میرا ماننا ہے کہ ہر انسان کو ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ’ مجھے لگتا ہے کہ بچے ہونے چاہیے لیکن مجھے لوگوں نے اتنا بدنام کیا ہوا ہے کہ میری شادی نہیں ہونے دیتے ، صرف عدالتی کیسز ہی اتنے ہیں، جیسے ہی کسی سے رشتے کی بات چلتی ہے تو پولیس گھر آجاتی ہے اور اٹھاکر لے جاتی ہے‘۔
کنگناکاکہناتھاکہ میرےساتھ ایک بارایساہواکےلڑکےکےماں باپ مجھےدیکھنےکےلئےآئےہوئےتھےکہ ساتھ ہی عدالت سےپیشی کاحکم بھی آگیاجس کودیکھ وہ فوراًواپس چلےگئے۔
یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے بھارت کے عام انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر مندی سے لوک سبھا کا الیکشن لڑا اور کانگریس کے امیدوار کو شکست دی۔
سیاست میں قدم رکھنے کے بعد پہلی مرتبہ الیکشن میں حصہ لیتے ہی اداکارہ نے 5 لاکھ 37 ہزار 2 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔
مجھےشرمندگی ہے،کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا ،نسیم وکی
دسمبر 21, 2024ندایاسرنےشوہریاسرنوازکودوسری شادی کیلئےبڑی شرط عائدکردی
دسمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
موسمی کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی پروازیں منسوخ
مارچ 1, 2024 -
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط سے متعلق کیس
مئی 7, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔