جلسےسےایک روزقبل تحریک انصاف میں بڑی تبدیلی،عمران خان نےقومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمرایواب کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا۔
عمرایوب کاکہناہےکہ میں بانی چیئرمین کامشکورہوں انہوں نےبطورسیکرٹری جنرل میرااستعفامنظورکرلیا،میں بطورورکرپی ٹی آئی اوربانی چیئرمین کےساتھ کام جاری رکھوں گا،اپوزیشن لیڈرہونا،کیس بھگتنا،سیکرٹری جنرل ہونااورآئینی معاملات اکٹھادیکھناورک لوڈتھا۔
عمرایوب نےمزیدکہاکہ میں نےاس سےپہلےبھی22جون کواستعفادیالیکن استعفامنظورنہ کیاگیا،میں نےسینیٹ میں قائدخزب اختلاف شبلی فرازکوبانی سےملاقات میں استعفیٰ پہنچانےکاکہاتھا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کرتے ہوئے انہیں سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا، سلمان اکرم راجہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کے مطابق نوٹیفکیشن جلسے کے بعد جاری کئے جائیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سعودی عرب:7 مقامات پر سمر سیزن 2024 کا آغاز
مئی 22, 2024 -
سابق وفاقی وزیراسدعمرکی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل
اگست 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔