دہشتگردی کےخدشات:سی ٹی ڈی کی ملک دشمن عناصرکیخلاف کارروائیاں
دہشت گردی کےخدشات کےپیش نظرسی ٹی ڈی کی ملک دشمن عناصرکےخلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری۔
ترجمان سی ٹی ڈی کاکہناہےکہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نےپنجاب کے مختلف شہروں میں 475 آئی بی اوز آپریشن کئے۔انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 33 دہشت گردوں کو گرفتارکیاگیا۔کارروائی لاہور،گجرانوالہ،میانوالی، بہاولپور،ننکانہ صاحب ،حافظ آباد،رحیم یار خان اوربھکروغیرہ میں کی گئی۔ لاہور سے کالعدم تنظیم کا خطرناک دہشت گرد گرفتار کیاگیا۔دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد،دھماکہ خیز جیکٹ،ہینڈ گرنیڈ،2 ڈیٹونیٹر ،گولیاں اور اسلحہ ،موبائل فون اور نقدی برآمدہوا۔
سی ٹی ڈی حکام کاکہناہےکہ دہشت گردوں کی شناخت حبیب احمد،سیف اللہ ،ظہیر احمد،حافظ مطلوب اور حمزہ جاوید وغیرہ ناموں سے ہوئی،دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے ۔ رواں ہفتے میں 3674 کومبنگ آپریشنز کے دوران1431 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 186331 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ،سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہور شہر میں مختلف مقامات پر بوندا باندی
اپریل 13, 2024 -
لاہور کاہنہ میں بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
مارچ 7, 2024 -
ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
فروری 20, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔