پی ٹی آئی کاجلسہ،این اوسی کی خلاف ورزی پرپولیس اورکارکنوں میں تصادم
اسلام آبادمیں تحریک انصاف کےجلسےمیں این اوسی کی کھلم کھلاخلاف ورزی کی گئی جس پرعملدرآمدکےلئے انتظامیہ نےکارروائی کاآغازکیاتوپی ٹی آئی کارکنوں اورپولیس کےدرمیان تصادم ہوا،کھلاڑیوں کےپتھراؤ سے ایس ایس پی سیف سٹی سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
گزشتہ رات شہراقتدارکےعلاقےسنگجانی میں تحریک انصاف کےجلسےمیں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نےخطاب کیاجس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگورہرخان،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین سمیت دیگرسینئرقیادت نےخطاب کیے۔
گزشتہ رات کوتحریک انصاف کی طرف سےشہراقتدارمیں ایک جلسہ منعقدکیاگیاجس میں این اوسی کی خلاف پرڈپٹی کمشنراسلام آبادنےپولیس اورانتظامیہ کوکارروائی کاکی ہدایات دیں،جس پرعملدرآمد کروانے کےلئےپولیس نےکارروائی کی توپی ٹی آئی کارکنوں نےپولیس پرپتھراؤکیاجس کےنتیجےمیں ایس ایس پی سیف سٹی سمیت متعدداہلکارزخمی ہوگئے۔
دوسری جانب اسلام آبادپولیس ترجمان کاکہناتھاکہ روٹ کی خلاف ورزی کرکے آنے والے شرکا نے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا، جس سے ایس ایس پی سیف سٹی اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر شدید پتھراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ جلسے میں شرکت کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے روٹ متعین کئےگئےتھے، متعین روٹس کے علاوہ پیدل، موٹر سائیکلوں یا گاڑی پر جلسہ گاہ کی طرف سفر منع تھا اور اس کی قانوناً اجازت نہیں تھی اورمتعین کردہ راستوں کی خلاف ورزی پر سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گی ۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پرامن اجتماع کا قانون بن چکا ہے جو کہ نافذالعمل بھی ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
وفاقی وزیرداخلہ کا نوٹس:
جلسےکےشرکانےاسلام آبادپولیس پربلااشتعال پتھراؤ کیاجس پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےآئی جی اسلام آبادپولیس سےرپورٹ طلب کی ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی ایس ایس پی شعیب خان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
وی پی این پرپابندی کامعاملہ:عدالت نےجواب طلب کرلیا
نومبر 22, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
26ویں آئینی ترمیم کامعاملہ:بلاول بھٹوکی مولاناسےاہم ملاقات
اکتوبر 19, 2024 -
انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال کیسےممکن ہے؟
اپریل 24, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔