مراکش:شدیدبارشوں اورحادثات میں 11افرادہلاک ،متعددزخمی

0
31

مراکش میں طوفانی بارشوں نےتباہی مچادی،سیلابی ریلوں کی وجہ سےمختلف حادثات میں 11افرادہلاک جبکہ 14زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق حکام کاکہناہےکہ مراکش میں حالیہ بارشوں نےتباہی مچادی،سیلابی ریلوں سے 40 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 90 سے زیادہ شاہراہیں تباہ ہوگئیں۔ جنوبی مراکش کے صوبے ٹاٹا، ٹزنیٹ اور ایراکیڈیا کے سیلاب متاثرہ قصبوں میں بجلی، پانی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوگیا ہے۔
حکام کی جانب سے ہائی ویز پر سفر کرنے والے ڈرائیورز کو خراب موسم میں احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے خراب موسمی حالات کے پیش نظر حد نظر متاثر ہونے سے بھی خبردار کیا ہے۔
مراکشی محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں تیز طوفانی بارشیں آئندہ چندروزتک جاری رہنےکاامکان ہے الرٹ جاری کردیا گیا۔

Leave a reply