آئینی ترامیم کامعاملہ:حکومت نےپارلیمنٹ کےدونوں ایوانوں کااجلاس بلالیا
آئینی ترامیم کامشن حکومت نےپارلیمنٹ کےدونوں ایوانوں کااجلاس طلب کر لیا ۔
ذرائع کےمطابق آئینی ترامیم کی منظوری کےحوالےسے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے غیر معمولی اجلاس آج ہونگے ،قومی اسمبلی کااجلاس سہ پہر تین بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس چار بجے ہوگا ،دونوں اجلاسوں کا معمول کا ایجنڈا جاری کردیاگیا،آئینی ترامیم یا قانون سازی ایجنڈے میں شامل نہیں ۔
ذرائع کاکہناہےکہ حکومت ضمنی ایجنڈا کے ذریعے آئینی ترامیم پیش کرے گی ۔ پارلیمانی امور حکمران اتحاد کے تمام اراکین کو پارلیمنٹ میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت، اجلاس سے قبل حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کی صدارت کرینگے ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین کی حاضری بھی لگائی جائے گی۔
ذرائع کابتاناہےکہ پیپلز پارٹی سمیت دیگر اتحادیوں نے بھی اپنے اراکین کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی، آئینی ترامیم کی منظوری کےلیے حکومت کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں الگ الگ دوتہائی اکثریت درکار ہے، حکمران جماعت کو قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے 224 اراکین کی ضرورت ہے،سینیٹ میں آئینی ترمیم کےلیے 64 اراکین کی ضرورت ہے ،قومی اسمبلی میں اس وقت حکمران اتحاد کے پاس 212 ووٹ جبکہ سینیٹ میں 54 ہیں ۔
ذرائع کےمطابق دونوں ایوانوں سے آئینی ترامیم کی منظوری کےلیے جے یو آئی (ف) اور آزاد اراکین کی حمایت درکارہے، جے یو آئی (ف )نے ابھی تک آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے بارے فیصلہ نہیں کیا ،حکومت کے مولانا فضل الرحمان اور آزاد اراکین سے پس پردہ رابطے جاری ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دنیا کی سیر کرتا ہوا آسٹریلوی جوڑا پاکستان پہنچ گیا
مئی 28, 2024 -
برازیل:مسافرطیارگرکرتباہ:حادثےمیں 62افرادہلاک
اگست 10, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔