ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کےفائنل میں بھارت نےمیزبان چین کو 1-0 سے شکست دےکرٹائٹل اپنےنام کرلیا۔
چین میں جاری میگاایونٹ اختتام پذیرہوگیا۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کےایونٹ میں بھارتی ٹیم کوئی بھی میچ نہیں ہاری،دفاعی چیمپئن بھارت نے میزبان چین کو 0-1 سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کاٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
بھارت کی طرف سے جوگراج سنگھ نے میچ کے اکیاون ویں منٹ میں واحد گول اسکور کیا جبکہ چین کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔
واضح رہےکہ بھارت اس سےقبل 2011، 2016 اور 2023 میں بھی ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت چکا ہے جبکہ 2018 میں پاکستان اور بھارت مشترکہ فاتح تھے۔
فائنل سے قبل ہونے والے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2-5 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
نویں تھل جیپ ریلی کاآج سےباقاعدہ آغاز
نومبر 7, 2024ایڈیلیڈکی پچ اچھی ہے،مثبت کرکٹ کھیلناہوگی،نسیم شاہ
نومبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔