ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی:بھارت نےچین کوشکست دیکرٹائٹل اپنےنام کرلیا

0
14

ایشین ہاکی  چیمپئنز ٹرافی کےفائنل میں بھارت نےمیزبان چین کو 1-0 سے شکست دےکرٹائٹل اپنےنام کرلیا۔
چین میں جاری میگاایونٹ اختتام پذیرہوگیا۔ایشین ہاکی  چیمپئنز ٹرافی کےایونٹ میں بھارتی ٹیم کوئی بھی میچ نہیں ہاری،دفاعی چیمپئن بھارت نے میزبان چین کو 0-1 سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ ایشین چیمپئنز  ٹرافی ہاکی کاٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
بھارت کی طرف سے جوگراج سنگھ نے میچ کے اکیاون ویں منٹ میں واحد گول اسکور کیا جبکہ چین کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔
واضح رہےکہ بھارت اس سےقبل 2011، 2016 اور 2023 میں بھی ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت چکا ہے جبکہ 2018 میں پاکستان اور بھارت مشترکہ فاتح تھے۔
فائنل سے قبل ہونے والے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2-5 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

Leave a reply