مخصوص نشستوں کامعاملہ:الیکشن کمیشن کاچوتھااجلاس بھی بےنتیجہ ختم

0
5

مخصوص نشستوں کےمعاملےپرالیکشن کمیشن کاچوتھااجلاس بھی بےنتیجہ ختم ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق چیف الیکشن کمیشن کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقدہوا،الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نےبریفنگ دی۔
ذرائع کےمطابق بریفنگ کےبعدفیصلہ نہ ہوسکا۔الیکشن کمیشن کاآئندہ اجلاس پیرکودوبارہ طلب کرلیاگیا۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی وضاحت اور نئے الیکشن ایکٹ پر غیر جانبدار وکلا سے بھی رائے لی،الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشن ایکٹ کے متصادم نکات پر بریفنگ دی گئی۔قانونی ٹیم نےمزیدسوچ بچارکرنےکےلئےکمیشن سےوقت مانگ لیا۔
ذرائع کےمطابق معاملہ پیچیدہ ہے، قانونی اور آئینی ماہرین سے مزید رائے لیکر تجاویز پیش کریں گے، الیکشن کمیشن نےاپنا آئینی اختیار استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن آئینی باڈی، آئین اور قوانین موجود ہیں۔

Leave a reply