پاکستان 14 درجہ بہتری کیساتھ ای گورننس میں 136ویں نمبر پر آ گیا

0
44

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم پیشرفت ، اقوام متحدہ ای گورنمنٹ انڈیکس میں پاکستان 14 درجہ بہتری کے ساتھ ای گورننس میں 136ویں نمبر پر آ گیا۔
اقوام متحدہ ای گورننس سے متعلق ممالک کی درجہ بندی جاری کردی گئی، جس میں پاکستان ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پہلی مرتبہ اعلیٰ کیٹیگری میں آیا ہے اور 14 درجے بہتری کے ساتھ ای گورننس میں 136 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق 2 سال قبل 2022 میں پاکستان کا ای گورننس انڈیکس150 تھا۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں 88 ویں نمبرپر آ گیا ہے جبکہ 2 سال قبل پاکستان ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں 106 ویں نمبر پر تھا۔
دستاویز کے مطابق پاکستان کی ای پارٹیسپیشن ویلیو میں بھی بہتری آئی ہے اور ای پارٹیسپیشن ویلیو 0.36 سے بڑھ کر0.49 پرپہنچ گئی ہے۔
وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ ای گورنمنٹ درجہ بندی میں پاکستان کی14 درجہ بہتری ای گورنمنٹ کے لیے اقدامات کی وجہ سے ہوئی ہے، ای گورنمنٹ کیلئے وزارت آئی ٹی اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔

Leave a reply