ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلاب برپا، پاکستان نے سائبر کامسیک سی ٹی ایف عالمی مقابلہ جیت لیا۔
پاکستان کے نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کی سائبر سکیورٹی ہیکاتھون ٹیم ایئر اوور فلو نے، او آئی سی زون کے کامسیک سی ٹی ایف چیلنج میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
سائبرسکیوریٹی میں کیپچردی فلیگ(سی ٹی ایف ) مقابلے ایسی مشق ہوتی ہے، جس میں حصہ لینے والوں کو انفرادی طور پر یا کسی ٹیم کے حصے کے طور پرایک فلیگ یعنی معلومات کے ایک ٹکڑے کو حاصل کرنے کیلئے سسٹم میں موجود کمزوریوں کو تلاش کرنے اورپھر ان کو حل کرنے کا چیلنج دیا جاتا ہے۔
12 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں پاکستان کی ایئر اوور فلو ٹیم نے غیر معمولی مہارت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے وہ سخت چیلنج میں سرفہرست رہی، جبکہ آذربائیجان، مالی، ترکمانستان اور اردن ٹاپ فائیو ممالک ثابت ہوئے۔
اس مقابلے میں گیمبیا، لیبیا، لبنان، کویت، اردن، گیانا، آئیوری کوسٹ، چاڈ، آذربائیجان، البانیہ، یمن، ترکمانستان، سیرالیون، قطر، فلسطین، پاکستان، مالی اور کیمرون سمیت 18 ممالک نے حصہ لیا۔
مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کیلئے قابلِ فخر لمحہ ہے، سائبر سکیورٹی کے شعبے میں اگنائٹ کمپنی کی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
یوٹیوب نے’’پلے سم تھنگ‘‘ فیچر کی آزمائش شروع کر دی
دسمبر 30, 2024واٹس ایپ میں ’سکیننگ‘ کے فیچر کی آزمائش شروع ہو گئی
دسمبر 30, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔