ن لیگ ،پیپلزپارٹی فیملی پارٹیزہیں،ان کےپارٹی الیکشن کوکوئی نہیں پوچھتا،عمران خان
بانی تحریک انصاف عمران خان نےکہاہےکہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی فیملی پارٹیزہیں،ان کےپارٹی الیکشن کوکوئی نہیں پوچھتا،ہمارے تین پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیے گئے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئے بانی تحریک انصاف عمران خان کاکہناتھاکہ یہ جو ہو رہا ہے یہ تین امپائرز اور تین کھلاڑی بھی ہیں۔چوتھی ان کے ساتھ پی ڈی ایم ملی ہوئی ہے۔ان سب کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔قاضی فائز عیسیٰ نے پہلے سے ہی توسیع کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ہمارا انتخابی نشان لینے کا چیف جسٹس کا فیصلہ جانبدارانہ تھا۔سپریم کورٹ کے ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے میں یہ واضع کر دیا ہے۔چیف جسٹس نے پہلے الیکشن فراڈ کو تحفظ دیا اب یہ پی ٹی آئی کی نشستیں چھیننا شروع ہو گیا ہے۔قاضی فائز عیسیٰ توسیع کے مفاد میں پی ٹی آئی کو کرش کر رہا ہے۔
عمران خان کامزیدکہناتھاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی فیملی پارٹیز ہیں ان کے پارٹی الیکشن کو کوئی نہیں پوچھتا۔ہمارے تین پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیے گئے۔چیف الیکشن کمشنر کو پتہ ہے کہ جس دن الیکشن فراڈ کھلا اس پر آرٹیکل6 لگے گا۔چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، دونوں کا مفاد توسیع میں ہے۔ اگر چیف جسٹس بے قصور تھا تو پنڈی کے کمشنر کے بیان کے بعد اسے کیوں نہیں بلایا۔
بانی پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ کس ملک میں کمشنر کو اغوا کیا جاتا ہے۔چیف جسٹس نے ٹربیونلز کی بجائے الیکشن کمیشن کے امپائرز کا فیصلہ کروا دیاتاکہ دو تہائی اکثریت حکومت کو دی جا سکے۔چیف جسٹس اب 63 اے کے پیچھے پڑ گیا ہے تاکہ فلور کراسنگ کو جائز قرار دیا جا سکے اور انہیں توسیع مل سکے۔ ان کو پاور میں رہنے کیلئے ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔اپنے اقتدار کے لیے یہ سپریم کورٹ، قانون کی بالادستی اور جمہوریت کو تباہ کر رہے ہیں۔ملک تباہ ہوتا ہے تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ان سب کی جائیدادیں اور پیسہ باہر ہے ۔قوم ایک ایک ڈالر کی بھیک مانگ رہی ہے۔
عمران خان کامزیدکہناتھاکہ ملک میں اخلاقیات کا قتل ہو رہا ہے ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ہمیں این او سی نہیں دینا ہم احتجاج کریں گے۔این اوسی دے بھی دیا تو انہوں نے ہمیں شہر سے باہر بھیج دینا ہے اور چھ بجے کا وقت دے کر سڑکیں بلاک کر دینی ہیں۔ہم اسلام آباد اور مینار پاکستان پر بھی احتجاج کریں گے۔پاکستان کے لیے اب قوم کو نکلنا پڑے گا اب صرف احتجاج کریں گے۔قوم اور نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ اپنے ملک اور مستقبل کے لیے نکلیں۔10 لاکھ لوگ ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ایس آئی ایف سی کو سرمایہ کاری کے لیے بنایا گیا تھا مگر پیسہ ملک سے باہر جا رہا ہے۔ یہ اپنی ذات کے لیے ملک کو تباہ کر رہے ہیں انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دنیا کی پہلی سکرو بائیک کی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا
اپریل 27, 2024 -
احتجاج کی اجازت نہ ملنےکامعاملہ:عدالت کافریقین سےجواب طلب
جولائی 31, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔