پی ٹی آئی کولاشیں چاہئیں:عمران خان جدوجہدکیلئے اپنےبیٹوں کوواپس بلائیں،فیصل واوڈا

0
14

سینیٹرفیصل واوڈانےکہاہےکہ تحریک انصاف کوسیاست کےلئے لاشیں چاہئیں، عمران خان آزادی کی جدو جہدکےلئے پہلےاپنےبیٹوں کوواپس بلائیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےسینیٹر فیصل واوڈا کاکہناتھاکہ یہ ڈی چوک اس لیے آئیں گے کیونکہ انہیں تصادم چاہیے، پی ٹی آئی کے اندر سے لاشوں کے ڈھیر گرانے کی تیاری ہے، بانی پی ٹی آئی اپنی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگوں کا دماغ کدھر ہے، بیرسٹرگوہر شریف آدمی ہیں، ان کو کہہ دیا بزدل ہے نکال دیں۔
فیصل واوڈاکامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی پہلے خود کو ذہنی غلامی سے تو آزاد کریں، بزدلی یہ ہے کہ آپ غریبوں کو مروانے کے لیے احتجاج کررہے ہیں، یہ چاہتے ہیں معصوم پاکستانیوں کا خون بہے، پی ٹی آئی کو لاشیں چاہئیں، عمران خان آزادی کی جدوجہد کے لیے پہلے اپنے بیٹوں کو واپس بلائیں۔
سابق وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ گنڈا پور ایک پیادہ ہے مگر اس کی زندگی بھی اہم ہے، اس کے پیچھے ایک کہانی چل رہی ہے، جو بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی بات کررہاہے وہ وزیراعلیٰ ہے، آپ کے پی کے وسائل اپنے احتجاج کے لیے استعمال کر رہے ہیں، کے پی اور پنجاب کی پولیس آمنے سامنے کھڑی شیلنگ کررہی ہے۔
فیصل واوڈاکامزیدکہناتھاکہ فیض حمید جب ڈی جی تھا تب میں نے اس سے تکلیف اٹھائی تھی، فیض حمید کے سامنے اس وقت کھڑا ہوا جب وہ کرسی پر تھے،2018 میں ہم نے مینڈیٹ چوری کیا آج انہوں نے کرلیا، مجھے اس دوراہے پر نہ لائیں کہ اپنےفون سے قوم کے سامنے کچھ رکھنا پڑے، میں ان میں سے نہیں جو 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرکے الگ ہوئے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ 9 سینٹ کی بجلی دینے کی بات ہورہی ہے، ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے، عمران خان کو پریشانی یہ ہے کہ معیشت بہتر ہوگئی ہے اور ملک پٹری پر چڑھ گیا ہے، حکومت کی نالائقی ہے کہ وہ ان چیزوں کو نہیں ہائی لائیٹ کر رہی۔ ملک میں سمٹ ہورہی ہے، دیگر ممالک کے وزرائے اعظم آرہے ہیں۔

Leave a reply