دنیا کی دوتہائی سیٹیلائٹس کس کے کنٹرول میں ہیں؟

0
8

ٹیکنالوجی کی دنیا میں مقابلے کا نیا رجحان،دنیا کی دوتہائی سیٹیلائٹس کس کے کنٹرول میں ہیں؟دنیا کے دو تہائی سیٹیلائٹس کا کنٹرول ایلون مسک کے ہاتھ میں آگیا۔
ٹیسلا، سپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے زمین کے ساتھ خلا میں بھی اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ۔گزشتہ ہفتے سٹار لنک کے 7ہزار ویں سیٹیلائٹ کو خلا میں بھیجنے کے بعد ایلون مسک نے خلا میں اپنا تسلط مضبوط کر لیا اور وہ اس وقت زمین کے گرد گردش کرنیوالے فعال سیٹیلائٹس کے تقریباً دو تہائی کو کنٹرول کرنے والے واحد شخصیت ہیں۔
ذرائع کے مطابق وہ اس وقت زمین کے مدار میں گردش کرنیوالے دو تہائی مصنوعی سیاروں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔مصنوعی سیاروں سے متعلق معلومات رکھنے والے گروپ سیلس ٹریک کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس 62 فیصد فعال سیٹیلائٹس کو کنٹرول کر رہی ہے، جن کی تعداد 6370 ہے، جبکہ سپیس ایکس کمپنی مزید 42 ہزار سیٹیلائٹس لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ سپیس ایکس نے 2019 میں اپنا پہلا سیٹیلائٹ لانچ کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ یومیہ 3 کے اوسط سے مصنوعی سیارے زمین کے مدار میں بھیج رہی ہے۔
ایلون مسک کے زیرتصرف مصنوعی سیاروں کی تعداد برطانوی حریف ادارے وین ویب کے مصنوعی سیاروں کی تعداد سے 10 گنا ہے۔ تیز رفتار انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کنیکٹیویٹی فراہم کرنیوالا سٹار لنک کانسٹیلیشن 102 ممالک میں فعال ہے اور اس کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے۔

Leave a reply