سعودی وفد کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کیلئے پاکستان آمد کا شیڈول طے
سعودی وفد کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیلئے پاکستان آمد کا شیڈول طے کرلیاگیا۔وزیراعظم شہبازشریف کل سعودی وفد کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں عشائیہ دیں گے۔
ذرائع کےمطابق سعودی وفد کیلئے عشائیہ میں وفاقی وزراء کو بھی مدعو کیا گیا،سعودی وفد 11 اکتوبر کو نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرے گا،عسکری حکام سے بھی سعودی وفد کی ملاقاتیں بھی 11 اکتوبر کو متوقع ہیں،وزارتی سطح پر سعودی وفد کیساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگز بھی پرسوں ہوں گی۔
ذرائع کاکہناہےکہ وفد کیساتھ کل پلینری سیشن، سیکٹورل بریک آؤٹ سیشن، بزنس ٹو بزنس سیشن ہو گامختلف سیشنز میں وزارت توانائی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام شامل ہوں گے،سیشنز میں وزارت فوڈ سیکیورٹی، کمیونیکیشن ڈویژن، وزارت پٹرولیم حکام شامل ہونگے،سرمایہ کاری کیلئے وزارت صنعت وپیداوار اور سروسز سیکٹر کے لوگ بھی شامل ہوں گے،سیشنز کے بعد سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
گوگل کا ردعمل آگیا، جی میل چند ماہ بعد بند ہونے جارہا ہے؟
فروری 24, 2024 -
پی ٹی آئی کااحتجاج:تاجربرادری کاعدالت سےرجوع کافیصلہ
اکتوبر 5, 2024 -
مناسک حج کےلئے لاکھوں عازمین منٰی پہنچ گئے
جون 14, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔