پاکستان ، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے، سعودی وزی سرمایہ کاری

0
20

سعودی وزیربرائےسرمایہ کاری خالد عبدالعزیز الفالح نےکہاہےکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے ۔
اسلام آبادمیں بزنس فورم سےخطاب کرتےہوئےسعودی وزیربرائےسرمایہ کاری خالد عبدالعزیز الفالح کاکہناتھاکہ ہم دوست نہیں ایک خاندان ہیں، پاکستان ہمارے لئے دوسرا گھر ہے، ہماری معیشت اور معاشرت ایک دوسرے سے جڑی ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے، دونوں ممالک کے درمیان مذہبی اور روحانی تعلق قائم ہے۔
خالد عبدالعزیز الفالح کامزیدکہناتھاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے، بزنس فورم کاروباری افراد کیلئے بہترین فورم ہے، ڈھائی ملین پاکستانی سعودی عرب میں خدمات انجام دے رہے ہیں، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا وہاں کی ترقی میں اہم کردار ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے خطوں میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں، علاقائی خوشحالی کے ہدف کے حصول کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔ دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تجارت بڑھانے کیلئے جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہیے، ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری ہمارے لئے اہم ہے، پاک سعودیہ تجارتی حجم میں اضافہ بڑھتی اقتصادی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Leave a reply