پولیس کانسٹیبل کی شہادت،عمرایوب کابیان،شہیدکےبچوں نے تردید کر دی

0
40

پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت کے حوالے سے عمر ایوب کے بیان کی شہید کے بیٹوں کی طرف سے تردید منظر عام پہ آگئی۔
4 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شدید زخمی ہونے کے باعث پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت ہوئی ۔
گزشتہ روز اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نےایک نجی ٹی وی چینل کےپروگرام میں غلط بیان دیتے ہوئے کہاکہ شہید کانسٹیبل کی ڈیتھ بلڈ پریشر اورہارٹ اٹیک سے ہوئی،عمر ایوب نے اس ضمن میں شہید پولیس کانسٹیبل کے بیٹوں کے بیان کا حوالہ دیا شہید پولیس کانسٹیبل کے بیٹوں کے ویڈیو بیانات اور تردید منظر عام پہ آگئی۔
شہید کے بیٹے نعمان عبد الحمید شاہ کے بیان کے مطابق میرے والد کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید زخموں کے نشانات پائے گئے،میں وزیراعظم پاکستان، آئی جی اسلام آباد اور آرمی چیف سے گزارش کرتا ہوں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ان کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے۔
شہید کانسٹیبل کے دوسرے بیٹے حماد حمید شاہ کے مطابق سی ٹی سکین رپورٹ کے مطابق میرے والد کے سر پر چوٹ اور سینے پر زخموں کے نشانات تھے۔ اپنے مضموم سیاسی مقاصد کے لیے سیاسی انتشار ،پر تشدد کارروائیاں اور جھوٹ اس جماعت کا وطیرہ ہے۔

Leave a reply