ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ:یواےای نےدلچسپی کااظہارکر دیا

0
6

یو اے ای کے اے ڈی پورٹس گروپ نے کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔
ذرائع کےمطابق اے ڈی پورٹس گروپ کے ایم ڈی کیپٹن محمد جمعہ الشمسی نے تحریری طورپر وزارت ہوابازی سے رابطہ کرلیا، اے ڈی پورٹس گروپ پاکستان کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کی آئوٹ سورسنگ میں دلچسپی رکھتا ہے، ٹرمینل ہولڈنگ گروپ اے ڈی پورٹس کو تکنیکی معاونت دے گا۔
ذرائع کاکہناہےکہ اے ڈی پورٹس گروپ نے کراچی لاہور ائیرپورٹ پر سالانہ مسافروں کی آمد و رفت کے اعداد شمار مانگ لیے،یو اے ای گروپ نے کراچی لاہور ائیرپورٹس کے کارگو بزنس کے اعداد شمار سمیت 35 سوالات وزارت ہوابازی کو بھیج دیے،دونوں ائیرپورٹس پر ملازمین کی تعداد سمیت سالانہ بزنس کا حجم کے اعداد و شمار یو اے ای کے اے ڈی پورٹس گروپ نے مانگے ہیں۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ یو اے ای گروپ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ موڈ کے تحت کراچی اور لاہور ائیرپورٹس کو لینے میں دلچسپی دکھائی ہے،اے ڈی پورٹس گروپ کے وفد کو لاہور کراچی ائیرپورٹس کا دورہ بھی کرایا گیا ہے، ترکیہ کا گروپ بھی کراچی اور لاہور ائیرپورٹس کو آئوٹ سورسنگ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

Leave a reply