ایس سی اوکانفرنس کےاجلاس کاآغازآج،چین سمیت دیگرممالک کےوفودپہنچ گئے

0
45

شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس کاآغازآج سےہوگاچین سمیت دیگر ممالک کےوفودشرکت کےلئےپاکستان پہنچ گئے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے23ویں سربراہی اجلاس کی میزبانی پاکستان کررہاہے 15اور16اکتوبرکواجلاس دارالحکومت اسلام آبادمیں منعقدہوگاجس میں شرکت کےلئے چین ،روس ،ایران اوربھارت سمیت دیگرممالک کےوفودپاکستان پہنچ چکےہیں۔روس کے 76 رکنی اور بھارت کا 4 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔
ایس سی او کے 7 نمائندے چین کے 15 رکنی، کرغزستان کے 4 اور ایران کے 2 رکنی وفد بھی پہنچ گئے، وزیر اعظم شہباز شریف سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے، چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور روسی وزیراعظم میخائل مشوستن شریک ہوں گے۔
بیلاروس، قازقستان اور تاجکستان کے وزرائے اعظم بھی شریک ہوں گے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر، ازبک وزیراعظم اور ایران کے اول نائب صدر بھی کانفرنس کا حصہ ہوں گے۔
شنگھائی تعاون میں شرکت کےلئے پاکستان آنےوالے تمام معززمہمانوں کاوزیراعظم شہبازشریف استقبال کریں گے، ایس سی او میں شرکت کرنے والے لیڈران گروپ فوٹو لیں گے، اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی خطاب کریں گے۔
سکیورٹی کے سخت انتظامات:
دوسری جانب شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ایس سی او کے اجلاس کے پیش نظر سیکیورٹی کا تمام تر کنٹرول فوج اور رینجرز نے سنبھال لیا ہے، ڈی چوک اور ریڈ زون میں بھاری تعداد میں فوج کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔ جگہ جگہ پر ناکے لگا دیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ریڈ زون کو چاروں طرف سے آنے والے راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ۔
فوج اوررینجرزکےعلاوہ پولیس کی بھی بڑی تعداد سیکیورٹی کےفرائض سرانجام دےرہی ہے۔مجموعی طور پر 12 ہزار 674 سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہونگےان میں وفاقی پولیس کے 6 ہزار 963، ایف سی کے 1500، پی سی کے 2 ہزار اہلکار شامل ہیں،سکیورٹی کیلئے سندھ پولیس کے 850 اور پاک رینجرز 1ہزار 361 اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
ٹریفک پلان:
ٹریفک پولیس کاکہناہےکہ شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس کےلئے ریڈ زون آنے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے، پارک روڈ کو بنی گالہ سے اور راول ڈیم چوک کو کلب روڈ سے بند کیا گیا ہے جبکہ فیصل ایونیو کو فیض آباد کے مقام پر بند کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جے پی روڈ سے آئی ایٹ جانے والے راستے بند ہیں جبکہ کشمیر ہائی وے پر کنونشن سینٹر جانے والی سڑک بھی بند ہے۔اس کے علاوہ بارہ کہو سے مری روڈ جانے والے راستے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
کاروباربند:
ایس سی او کے اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد کو سیل کر دیا گیا ہے، تمام تر کاروبار مراکز، ہوٹلز ،کریانہ سٹورز دیگر یونیورسٹیز کالجز ، سکول اور دفاتربند ہے تمام سرکاری اور غیر سرکاری ادارے 17 اکتوبر تک بند رہیں گے۔

Leave a reply