بانی پی ٹی آئی آکسٹورڈیونیورسٹی کےچانسلرکی دوڑ سےباہر

0
54

بانی تحریک انصاف عمران خان آکسفورڈیونیورسٹی کےچانسلرکی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
آکسفورڈیونیورسٹی نےچانسلرکےلئے38امیدواروں کےنام جاری کردئیے،آکسفورڈیونیورسٹی کےچانسلرکےلئےامیدواروں میں بانی پی ٹی آئی شامل نہیں،آکسفورڈیونیورسٹی کےچانسلرکےانتخابات کےلئے ووٹنگ 28اکتوبرکوہوگی۔
چانسلرکےلئےپہلےمرحلےمیں کامیاب 5امیدواراگلےمرحلےمیں جائیں گے،آکسفورڈیونیورسٹی کےچانسلرکےانتخابات کاآخری مرحلہ 4نومبرکوہوگا،آکسفورڈیونیورسٹی کےکامیاب چانسلرکااعلان نومبرکےآخرمیں ہوگا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے معاملے پر معروف قانونی فرم میٹرکس چیمبرز نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے ضوابط کے مطابق چانسلر شپ کے اہل نہیں ہیں۔

سینئر قانون دان ہیوساؤتھی کے مطابق بانی پی ٹی آئی مجرمانہ سزا پانے کے سبب اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔

Leave a reply