پاکستانی گلوکارچاہت فتح علی خان کےگانے’’توبہ توبہ‘‘پربھارتی فلمسازکرن جوہرنےصارفین کواہم مشورہ دےدیا۔
سوشل میڈیاپراپنےمنفرداورنئےطرزکےگانوں کی وجہ سےشہرت رکھنے والے گلوکارچاہت فتح علی خان نےکئی مشہور پرانے گانوں کو نئی طرز اور جدت دی ہے، جس کے باعث انہیں بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا جبکہ کچھ افراد نے ان کی تعریف بھی کی۔
حال ہی میں چاہت فتح علی خان نے بھارتی اداکار وکی کوشل کی فلم ’’بیڈ نیوز‘‘ کے مشہور گانے ’’توبہ توبہ‘‘ کا نیا ورژن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے جس کے بعد وہ ایک بار پھر خبروں میں آگئے ہیں۔
چاہت فتح علی خان کےنئےگانے’’توبہ توبہ‘‘پرجہاں صارفین تنقید کرتے ہوئے نظرآئے عین اس موقع پربھارتی فلمسازکرن جوہرنےایک بیان دیاجس کی وجہ سے اکثروبیشترلوگ حیران وپریشان ہوگئےہیں۔
کرن جوہر نے چاہت فتح علی خان کے ’’توبہ توبہ‘‘ پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ چاہت فتح علی خان کا ورژن لازمی دیکھیں۔
دوسری جانب اصل گانے کے گلوکار کرن اوجلا کو چاہت نے بالکل بھی متاثر نہیں کیا۔ گلوکار کرن اوجلا نے روتے ہوئے ایموجی کے ساتھ ردعمل دیا کہ ’’انکل نہ کرو پلیز‘‘۔
چاہت فتح علی خان نے اپنے انداز کے ورژن میں گانے کے بول اور موسیقی کو بدل دیا ہے جبکہ ویڈیو کے پس منظر میں تاج محل دکھایا گیا ہے۔
نرگس فخری کی بہن دوہرےقتل کےالزام میں گرفتار
دسمبر 3, 2024کیااداکارہ زینب رضاپرویزمشرف کی رشتےدارہیں؟
نومبر 30, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لہسن سے وزن کم کیسے کیا جا تا ہے؟
فروری 24, 2024 -
قومی کرکٹرعالیہ ریاض اور علی یونس شادی کے بندھن میں بندھ گئے
اپریل 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔