ججوں کی تقرری کے طریقے سے متعلق ترمیم کا بھی اتفاق ہوگیا ہے ،گورنرپنجاب

0
113

گورنرپنجاب سلیم حیدرنےکہاہےکہ ججوں کی تقرری کے طریقے سے متعلق ترمیم کا بھی اتفاق ہوگیا ہے۔
صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئے گورنرپنجاب سلیم حیدرکاکہناتھاکہ حالیہ ملاقات کے دوران آئینی بینچ بنانے کی بات کلیئر ہوگئی ہے۔ اب صرف ایک ترمیم پر 20 فیصد معاملہ رہ گیا ہے جب کہ میرے خیال میں پی ٹی آئی بھی آن بورڈ ہوگی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ آئینی ترمیم پر تقریباً اتفاق ہوگیا ہے اورججوں کی تقرری کے طریقے سے متعلق ترمیم کا بھی اتفاق ہوگیا ہے، وائس چانسلر کی تقرری کے بارے میں کوئی معاملات طے نہیں ہوئے مگر کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی اورغلط چیز پر بات کرنا بنتی ہے۔

Leave a reply