ویناملک نےنئےجیون ساتھی کی کس خوبی پرشادی کیلئے ہاں کی

0
102

پاکستان شوبزانڈسٹری کی مشہورومعرف اداکارہ وشوہوسٹ ویناملک نے اپنے جیون ساتھی کی خوبیوں کاتذکرہ کرتےہوئے وہ خوبی بھی بتادی جس کی وجہ سےاداکارہ نےشادی کےلئے ہاں کی ہے۔
اداکارہ ویناملک نےکہاہےکہ میں نےبزنس مین اسدبشیرخٹک کےساتھ دبئی میں شادی کی تھی جوکہ میری کم عمری کی سب سےبڑی غلطی تھی ۔جس کواب میں دوبارہ دہرانانہیں چاہتی۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے ان کاکہناتھاکہ شہریار چودھری میرے نئے جیون ساتھی ہیں جن کے بارے میں مداحوں کو شادی والے دن معلوم ہو جائے گا۔
ویناملک کامزیدکہناتھاکہ شہریارچودھری کاتعلق ایک اعلیٰ خاندان سےہیں اوروہ گاڑیوں اور پراپرٹیز کا کاروبار کرتےہیں،شہریار چودھری کاتعلق بھی میری طرح اسلام آبادسے ہے،ہماری چند ملاقاتیں ہوئیں ہیں، ان ملاقاتوں میں شہریار چودھری کو خوبصورت انسان پایا۔
اداکارہ کاکہناتھاکہ اُن کی سب سےبڑی خوبی جوکہ مجھےپسندآئی اورمیرےلئے باعث فخرہےکہ وہ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ حافظ قرآن بھی ہیں اور اسی خوبی نے مجھے ہاں کہنے پر مجبور کیا۔
واضح رہے وینا ملک کے اپنے سابقہ شوہر بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دو بچے بھی ہیں۔

Leave a reply