پی ٹی آئی کیساتھ مولانا نے ابھی تک ایک پیج کی بات نہیں کی،مصدق ملک

0
101

وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نےکہاہےکہ تحریک انصاف کےساتھ مولانافضل الرحمان نےابھی تک ایک پیج کی بات نہیں کی اور ابھی ان کی بات چل رہی ہے۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے وفاقی وزیرمصدق ملک کاکہناتھاکہ کچھ دن پہلے مولانا نے کہا تھا کہ کالے ڈبے میں سے کوئی کالا کاغذ نکلا، وہ کالا ڈبہ پھر ہرا ہوا، پھر سفید ہوا، اب آگے پراسیس چل رہا ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہم مولانا فضل الرحمان کی بات سن رہے ہیں اور وہ ہماری بات سن رہے ہیں، آئینی ترمیم پر مولانا سے بات بن جائے گی۔ ہم دونوں پیپلز پارٹی کی بھی بات سن رہے ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ مولانا نے ابھی تک ایک پیج کی بات نہیں کی اور ابھی ان کی بات چل رہی ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا دوسرے سے سر پیر نہیں ملتا جب کہ آئینی ترمیم جسٹس منصور سے متعلق نہیں ہے۔

Leave a reply