آئینی ترمیم پرمشاورت کیلئے پی ٹی آئی وفدمولاناکی رہائش گاہ پہنچ گیا

0
33

آئینی ترمیم پرمشاو رت کےلئے تحریک انصاف کاوفدایک بارپھرسربراہ جمعیت علمااسلام(ف)مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ تحریک انصاف کےوفدمیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر ،اسد قیصر،علی ظفر،سلمان اکرم راجہ اورسنی اتحادکونسل کےچیئرمین حامدرضابھی شامل ہیں،پی ٹی آئی وفدمولانافضل الرحمان کےساتھ آئینی ترمیم پرمشاورت کرےگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی وفد نے فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی اور26ویں آئینی ترمیم کےمعاملےپرمشاورت کی گئی تھی،وفد میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، اسد قیصر، سینٹر علامہ راجا ناصر عباس ا ور صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔
یادرہےکہ آئینی ترمیم کےمعاملےپرمولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ کافی اہمیت کی حامل ہے،کیونکہ مولانافضل الرحمان کےپاس کبھی حکومتی وفدملاقات کےلئے پہنچ جاتاہےتوکبھی پی ٹی آئی وفدکےوہاں پرڈھیرےہوتےہیں۔

Leave a reply