اڈیالہ جیل میں ملاقات پرپابندی میں 2دن کی توسیع

0
38

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سےملاقات پرپابندی میں دودن کی توسیع کردی گئی۔
ذرائع کےمطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں سےملاقات پرپابندی آج تک تھی،مگرحکومت نےملاقاتوں پرپابندی میں دودن کی توسیع کردی ہےجس کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت سب پرہوگا۔
یادرہےکہ حکومت نےشنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس کےپیش نظر18اکتوبرتک اڈیالہ جیل میں ملاقات پرپابندی عائدکی تھی ۔ جو آج ختم ہوجانی تھی۔
ذرائع کےمطابق سیکیورٹی خدشات کےپیش نظرجیل میں ملاقات پرپابندی میں مزیدتوسیع کردی گئی ہے۔
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنماؤں کو آئینی ترمیم پرمشاورت کےلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی وفد کو آج صبح 8 بجے عمران خان  سے ملاقات کا وقت دیا گیا تھا۔ تاہم اب تک چیئرمین بیرسٹر گوہرسمیت کوئی بھی ملاقات کےلئےاڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کےسیکرٹری شیخ وقاص اکرم کااپنےبیان میں کہناتھاکہ جیل حکام نےصرف چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر،اسدقیصراوربیرسٹرعلی ظفرکوکلیئرکیاہےجبکہ تحریک انصاف کےرہنما سلمان اکرم راجہ کوعمران خان سےملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ۔جس پرچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنےفیصلہ کیاہےکہ جب تک سلمان اکرم راجہ کواجازت نہیں ملےگئی وہ اس وقت تک ملاقات کےلئے نہیں جائیں گے ۔

Leave a reply