یوٹیوب کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،یوٹیوب انتظامیہ نے ہیک شدہ اکاؤنٹس واپس حاصل کرنے کیلئے ٹول متعارف کروا دیا۔
یوٹیوب نے حال ہی میں ایک نیا اے آئی ٹربل شوٹنگ ٹول متعارف کروایا ہے، جو صارفین کو ہیک ہونیوالے اکاؤنٹس ریکور کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ اے آئی چیٹ بوٹ سپورٹ اسسٹنٹ صارفین کیلئے اپنے لاگ اِن کو دوبارہ محفوظ کرنے اور ہیک ہونے کے بعد اپنے اکاؤنٹ کو واپس حاصل کرنے کیلئے ایک گائیڈ کے طور پر کام کرے گا۔
اہل صارفین اس فیچر کی مدد سے یوٹیوب ہیلپ سینٹر میں ٹول تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ آپشن کے انتخاب کے بعد چیٹ بوٹ صارف سے ان کے اور ان کے اکاؤنٹ کے بارے میں سوالات کی ایک سیریز پوچھے گا ،تاکہ ان کے گوگل لاگ اِن کو محفوظ کیا جاسکے اور ہیکر کی طرف سے چینل میں کی گئی کسی بھی تبدیلی کو ختم کیا جاسکے۔
اس کے بعد یہ ٹول صارف کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ مستقبل میں ہیک ہونے کے خطرے کو کم کرنے کیلئے اپنے اکاؤنٹ کی سکیورٹی کو مضبوط بنائے۔ نیا ٹول فی الحال صرف انگریزی میں دستیاب ہے اور ٹول کے اندر کچھ مخصوص فیچرز صرف خاص صارفین کو دستیاب ہیں، تاہم گوگل کی ذیلی کمپنی یوٹیوب مستقبل میں اس فیچر کو تمام صارفین کیلئے دستیاب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024میٹا کاواٹس ایپ گروپس کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مخصوص نشستوں کافیصلہ پیپلزپارٹی نےعدالت میں چیلنج کردیا
جولائی 23, 2024 -
پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات :الیکشن کمیشن کابڑافیصلہ
جولائی 13, 2024 -
یوٹیوب نےمتعددفیچرزمتعارف کروادئیے
جولائی 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔