پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی،آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری

0
46

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی،پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ کےمطابق عالمی مالیت ادارہ ( آئی ایم ایف )نےپاکستان کی مہنگائی میں کمی اور معاشی شرح نمو میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.2 فیصد رہنے کی توقع ہے ،2024 میں پاکستان کی جی ڈی پی 2.4 فیصد تک رہنے کی توقع ہے،2023 میں پاکستان کی جی ڈی پی منفی 0.6 فیصد تھی ۔رواں سال پاکستان میں مہنگائی کم ہوکر 9.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے،گزشتہ برس پاکستان میں مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد تھی ۔
آئی ایم ایف رپورٹ کےمطابق رواں سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 7.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ برس پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد تھی۔ رواں سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 0.9 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ برس پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 0.2 فیصد تھا۔

Leave a reply