بانی پی ٹی آئی سےملاقات کامعاملہ:عدالت نےسپرنٹنڈنٹ جیل کوطلب کرلیا

0
18

بانی تحریک انصاف عمران خان سےملاقات کےمعاملےپراسلام آبادہائیکورٹ نےاڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کوطلب کرلیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس عامرفاروق نےنورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کےساتھ اڈیالہ جیل میں ملاقات کی درخواست پرسماعت کی۔ سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس عامرفاروق نےریماکس دئیےکہ آپ نےنئی درخواست دائرکی ہے؟
جس پرسلمان اکرم راجہ نےکہاکہ عمران خان کوباہرنہیں آنےدیاجارہااورنہ ہی ان کےسیل میں بجلی ہے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں آپکی بات سمجھ سکتا ہوں،آپ کا مین کیس کل کے لیے لگا لیتے ہیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں،آپ کا معاملہ حل کرتے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بینچ 3 میں ڈاکٹرز کی رسائی سے متعلق درخواست لگی ہوئی ہے۔
چیف جسٹس نےکہاکہ فیملی ،ڈکٹریاوکلاکوجیل میں کسی کوتوملنےدو۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Leave a reply