امریکی صدارتی انتخابات:بل گیٹس کملاہیرس کی حمایت میں میدان میں آگئے

0
26

امریکی صدارتی انتخابات میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت میں میدان میں آگئے۔
رواں سال 5نومبرکوہونےوالےامریکی صدارتی انتخابات روزبروزاہمیت اختیارکرتےجارہےہیں،امریکی صدارتی انتخابات میں امریکا کے کھرب پتی ڈیموکریٹس اور ری پبلکن صدارتی امیدوار کے حق میں صف آرا ہو گئے۔
امریکی صدارتی انتخابات میں مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس اورامریکا کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کےدرمیان  دلچسپ معاملہ تب بناجب دونوں اپنےامیدواروں کی ناصرف مکمل سپورٹ کررہےہیں بلکہ انتخابی مہم کےلئے ڈالربھی خرچ کررہےہیں،مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس نےامریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم کےلئے 50ملین ڈالرعطیہ کردیےہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس نے تاحال کھل کر کملا ہیرس کی حمایت تو نہیں کی لیکن انہوں نے کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے 50 ملین ڈالر عطیہ کردیے ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی کا پلڑا ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کی طرف ہے۔
بل گیٹس کا کہنا ہے کہ میں نے بہت سے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ کام کیا ہے مگر یہ الیکشن مختلف ہے، میں نے ہمیشہ ان سیاسی رہنماؤں کی حمایت کی ہے جن کی پالیسیاں ہیلتھ کیئر، غربت کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے واضح ہوں۔
امریکا کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک سوشل میڈیا پر کھل کر ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتے نظر آ رہے ہیں۔
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو اکثر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلیوں میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔
یادرہےکہ امریکامیں ہرچارسال بعدصدارتی انتخابات ہوتےہیں،اس سال کولیپ کاسال کہاجاتاہے،امریکا میں 150 سال سے 2 ہی پارٹیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا ہے۔ ان میں سے ایک ریپبلکن پارٹی ہے جسے گرینڈ اولڈ پارٹی یا جی او پی بھی کہا جاتا ہے۔ اس پارٹی کا حلقہ اثر زیادہ تر امیر لوگ ہیں۔ جبکہ دوسری بڑی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس ہے ۔ اس کے علاوہ بھی چند چھوٹی پارٹیاں ہیں جن میں گرین پارٹی بھی شامل ہے لیکن انہیں کبھی بھی عوامی سطح پر مقبولیت حاصل نہیں ہوسکی۔

Leave a reply