آئی فون کے صارفین کیلئے اہم خبر،ایپل اپنا انٹیلی جنس فیچر کب متعارف کرائے گا؟امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئندہ ہفتے اپنا بالکل نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی فون صارفین کو ان نئے اے آئی فیچرز تک رسائی کیلئے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔صارفین ایپل انٹیلی جنس کو 28 اکتوبر کو آئی او ایس 18.1 متعارف کروائے جانے کے بعد انسٹال کر سکیں گے، لیکن مانگ بڑھ جانے کی وجہ سے عین ممکن ہے صارفین کو اس کیلئے مزید انتظار کرنا پڑے،تاہم اس وقت ٹیکنالوجی ماہرین اس فیچر کا بِیٹا ورژن استعمال کر رہے ہیں، جو رواں ہفتے کے پہلے روز پیش کیا گیا تھا۔
کمپنی کی جانب سے عموماً اپنی آئی او ایس اپ ڈیٹس کا بِیٹا ورژن جاری کیا جاتا ہے، تاکہ ڈیویلپرز اس کے حتمی ورژن کے اجرا سے قبل اس میں موجود نقائص کی نشاندہی کر سکیں۔
صارفین آئی او ایس 18.1 آر سی بِیٹا کے ڈاؤن ہونے کا آپشن سیٹنگز میں جا کر دیکھ سکتے ہیں، جو بعد ازاں ان کے فون میں ایپل انٹیلی جنس اور سِری کیلئے ایک نیا آپشن بنا دے گا۔
خراب لکھائی کو ڈیجیٹل ٹیکسٹ میں بدلنےوالافیچر متعارف
نومبر 6, 2024پلاسٹک کچرے سے بجلی بنانیوالی ڈیوائس تیار کرلی گئی
نومبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔