ٹرمپ ایسی فوج چاہتےہیں جوصرف اُن سےوفادارہو، چاہے قوانین کو پاؤں تلے روند دیں،کملاہیرس
ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوارکملاہیرس نےکہاہےکہ ٹرمپ ایسی فوج چاہتےہیں جوصرف اُن سے وفادارہو، چاہے وہ قوانین کو اپنے پاؤں تلے روند دیں۔
امریکہ میں رواں برس صدارتی انتخابات ہونےجارہےہیں،جس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹس دونوں پارٹیاں اپنےامیدوارکوجتوانےکےلئے بھرپورکوشش کررہی ہیں۔دونوں امیدواربھی ایک دوسرےکوپچھاڑنےکےلئےایڑی چوٹی کا زورلگارہےہیں۔
ایسےمیں صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ کےچیف آف اسٹاف جان کیلی نےایک بیان دیاجس پرحریف کملاہیرس برس پڑیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف جان کیلی نےسابق صدرکوہٹلرکےساتھ تشبیہ دی تھی جس پرکملاہیرس نےری پبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف جان کیلی پرتنقیدکےنشتربرسادئیے۔
کملا ہیرس نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ہٹلر سے تشبیہ دینا خوفناک اور خطرناک ہے۔
کملاہیرس کامزیدکہناتھاکہ جان کیلی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایسی فوج چاہتے جو صرف ان سے وفادار ہو، چاہے وہ قوانین کو اپنے پاؤں تلے روند دیں۔
واضح رہےکہ امریکامیں ہرچارسال بعدصدارتی انتخابات ہوتےہیں،اس سال کولیپ کاسال کہاجاتاہے،امریکا میں 150 سال سے 2 ہی پارٹیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا ہے۔ ان میں سے ایک ریپبلکن پارٹی ہے جسے گرینڈ اولڈ پارٹی یا جی او پی بھی کہا جاتا ہے۔ اس پارٹی کا حلقہ اثر زیادہ تر امیر لوگ ہیں۔ جبکہ دوسری بڑی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس ہے ۔ اس کے علاوہ بھی چند چھوٹی پارٹیاں ہیں جن میں گرین پارٹی بھی شامل ہے لیکن انہیں کبھی بھی عوامی سطح پر مقبولیت حاصل نہیں ہوسکی۔
ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا
نومبر 21, 2024برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔