سونےکی قیمت میں مزیدکمی

0
28

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں  آج پھرکمی ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 800روپےکی کمی ہونےسے فی تولہ سونا 2لاکھ82 ہزار300 روپے کاہوگیا۔10گرام سونے کی قیمت 686 روپے کی کمی سے 2لاکھ 42ہزار 27 روپے کاہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں8ڈالر کی کمی سےفی اونس سونا 2726ڈالرز پر آگیا۔
یادرہےکہ گزشتہ روزبھی سونےکی قیمت میں  2300روپےکی بڑی کمی ریکارڈکی گئی تھی،جس سےسونا 2 لاکھ 83 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگیا تھا،10گرام سونے کی قیمت میں 1971 روپے کی کمی ہوئی تھی جس سے10گرام سونا 2 لاکھ 42 ہزار 713 روپے کا ہوگیاتھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کی کمی سے 2734 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

Leave a reply