پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نےدعویٰ کیاہےکہ سب میرین کیبل کی مرمت کاکام مکمل ہوگیا،سست انٹرنیٹ سروس کامسئلہ حل ہوگیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق رواں سال جون میں ایس ایم ڈبلیو فور اور اگست میں اے اے ای ون سب میرین کیبل فالٹ کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں جنہیں مکمل طورپربحال کرنےمیں تقریباً 4 ماہ کا وقت لگا ۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کاکہناہےکہ ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور ہونے کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔
پی ٹی اےکےمطابق ایس ایم ڈبلیوفورسب میرین کیبل میں فالٹ کی وجہ سے 1750جی بی پی ایس کاشارٹ فال پیداہوگیاتھادونوں کیبلز کی مرمت کےبعداب یہ شارٹ فال ختم ہوگیاہے۔انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ فعال ہے۔
حکام کے مطابق 2023 میں صلاحیت میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا تھاجس کا مقصد کنیکٹیوٹی کے لیے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلز کا اضافہ کرنا ہے۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024میٹا کاواٹس ایپ گروپس کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کاروباری ہفتےکےپہلےروزسونےکی قیمت میں اضافہ
جولائی 29, 2024 -
حکومت کاپی ٹی آئی پرپابندی کافیصلہ،عطاتارڑ
جولائی 15, 2024 -
چیمپئنزون ڈے کپ:اسٹالینز نے ڈولفنز کو174رنزسےہرادیا
ستمبر 20, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔