آلودگی کاراج برقرار،لاہورآج آلودہ ترین شہروں میں دوسرےنمبرپر

0
47

آلودگی کےاعتبارسےبھارتی شہرنئی دہلی پہلے نمبرجبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں دوسرےنمبرپرآگیا۔
ہوا کا رخ تبدیل ہونے پر آلودگی انڈیکس پرنئی دہلی 393، اورلاہور 280 سکور پر ہے 2 سے ساڑھے 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا جنوب سے مشرق کی طرف چل رہی ہے بھارتی شہر کلکتہ 189 سکور سے تیسرے، 177 سکور سے دوبئی چوتھے، قاہرہ پانچویں اور ڈھاکہ چھٹے پر ہے۔
پنجاب حکومت کا فضائی آلودگی کے خلاف سخت آپریشن جاری ہےکنٹرول روم سے مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔
حکومت کی جانب سے عوام سے گھروں میں رہنےاورغیرضروری طورپرباہرنہ نکلنےکی اپیل کی گئی ہے۔
مونجی اور فصل کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے اور ضلعی انتظامیہ کی نگرانی اور گشت جاری ہے۔
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ خلاف ورزیوں پر گرفتاریوں اور جرمانوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، مشکل موسمی حالات کا مقابلہ سب مل کر ہی کر سکتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نےاپیل کی کہ دھواں پھیلا کر انسانی زندگی سے نہ کھیلیں، خطے کا میڈیا، دانشور اور سوچ و احساس رکھنے والے لوگ رائے عامہ ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Leave a reply