ترقی اورسیکیورٹی کومربوط کرنےکےچینی تصورسےمتفق ہیں،محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاہےکہ ترقی اورسیکیورٹی کومربوط کرنےکےچینی تصورسےمتفق ہیں، چینی شہریوں اورمنصوبوں کی حفاظت کویقینی بنانااولین ترجیح ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی سفارت خانےآمد،چینی سفیرجیانگ زی ڈونگ نےمحسن نقوی کااستقبال کیا۔وزیرداخلہ نےچینی سفیرسےملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر داخلہ نے کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمی چینی شہریوں اور انکی فیملیز سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے واقعے کی تفصیلات اور تحقیقات میں پیش رفت سے چینی سفیر کو آگاہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہناتھاکہ ترقی اورسیکیورٹی کومربوط کرنےکےچینی تصورسےمتفق ہیں،چینی شہریوں اورمنصوبوں کی حفاظت کویقینی بنانااولین ترجیح ہے،سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کےلئےتمام اقدامات کویقینی بنایاجارہاہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ کراچی واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، پاکستان اور چین آہنی بھائی اور پائیدار شرکت دار ہیں۔
وزیر داخلہ نے چین کے سفیر، حکومت اور زخمی چینی شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
وفاقی وزیر داخلہ اور چینی سفیر کے درمیان ملاقات کے دوران مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
چینی سفیر نے چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر بہترین انتظامات پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق دریافت کیا اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ چینی سفیر نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے صدر پاکستان کو خط لکھا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملک بھر میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
جولائی 4, 2024 -
شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی ہے
اپریل 9, 2024 -
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔