جوڈیشل کمیشن اجلاس:ججزکیخلاف مضحکہ خیزشکایات دائرکرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کافیصلہ

0
17

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ججزکےخلاف مضحکہ خیزشکایات دائرکرنیوالوں کےخلاف قانون کےمطابق کارروائی کافیصلہ کرلیاگیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کمیشن کااجلاس منعقدہوا،جس میں 11 ممبران نے شرکت کی ،جبکہ جسٹس جمال مندوخیل اور نمائندہ پاکستان بار اختر حسین جوڈیشل اجلاس میں نہ پہنچ سکے ۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل کےسنگل پوائنٹ ایجنڈےپرغورکیاگیا،سندھ ہائیکورٹ کےچیف جسٹس محمدشفیع صدیقی کی پیش کردہ تجویزکی توثیق کی گئی،سندھ ہائیکورٹ کےتمام موجودہ ججزکوآئینی بینچوں کےججوں کےلئے نامزدکیاگیا،سندھ ہائیکورٹ کےتمام ججزآئینی بینچوں کےلئے24نومبرتک کام جاری رکھ سکیں گے،جوڈیشل کمیشن کاآئندہ اجلاس 25نومبرکوہوگا۔
اعلامیہ میں مزید کہاگیاکہ اجلاس میں 6ججزکےخط سےمتعلق مشاورت کادائرہ کاروسیع کرنےپراتفاق کیاگیا،اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کامعاملہ آئندہ اجلاس میں دوبارہ اٹھانےکافیصلہ کیاگیا،ججزکےخلاف مضحکہ خیزشکایات دائرکرنیوالوں کےخلاف قانون کےمطابق کارروائی کافیصلہ کیا گیا۔

Leave a reply