ملک بھرمیں مفکرپاکستان علامہ اقبال کا147واں یوم ولادت منایاجارہاہے

0
15

ملک بھرمیں مفکرپاکستان ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کا147واں یوم ولادت آج منایا جارہاہے۔
علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر انہیں خراجٍ عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارِ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔
پاکستان نیوی کےکمانڈرسینٹرل پنجاب ریئرایڈمرل اظہرمحمودتقریب کےمہمان خصوصی تھے۔
پاک بحریہ کےچاق وچوبنددستے نےاعزازی گارڈزکےفرائض سنبھالے، پاکستان رینجرزپنجاب کادستہ مزاراقبال پراپنےفرائض سےسبکدوش ہوگیا۔
ریئرایڈمرل اظہرمحمودنےپاکستان رینجرزاورپاک بحریہ کےدستوں کامعائنہ کیا،امیرالبحر ایڈمرل نویداشرف کی جانب سےمزاراقبال پرپھولوں کی چادر چڑھائی گئی اورفاتحہ خوانی کی گئی۔
علامہ اقبال کی زندگی پرایک نظر:
شاعرمشرق علامہ محمداقبال نے 9 نومبر 1877ء کو شیخ نور محمد کے گھر میں آنکھ کھولی۔ انہوں نےابتدائی تعلیم سیالکوٹ سےحاصل کی، اور 1899 میں فلسفہ میں‌ ایم اے کیا جب کہ اورینٹل کالج لاہور میں عربی کے استاد مقرر ہوئے۔ 1905 میں وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلستان چلے گئے اور 1907 میں جرمنی کی جامعہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ بعد میں لندن سے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا۔ 1908ء میں وہ واپس لاہور آئے اور وکالت کا آغاز کیا۔ ساتھ ہی گورنمنٹ کالج لاہور میں فلسفہ کے پروفیسر کی حیثیت سے بھی مصروف ہوگئے۔ علامہ اقبال کو 1923 میں برطانوی حکومت کی جانب سے ’’سر‘‘ کا خطاب دیا گیا تھا۔

حکیم الامت کا لقب پانے والے علامہ اقبال نے نوجوانوں میں خودی کا جذبہ پیدا کیا، قوم کو بیداری کا سبق دیا، علامہ اقبا ل نے الگ وطن کا خاکہ پیش کیا، آپ کی تعلیمات اور قائد اعظم کی ان تھک کوششوں سے پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔

Leave a reply