آلودہ ترین شہروں میں ملتان آج دنیابھرمیں سرفہرست

0
14

پنجاب میں سموگ کے ڈیرے برقرار ہیں، فضائی آلودگی سے پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں ،دنیابھرمیں آلودگی کےاعتبارسےملتان آج پھرپہلےنمبرپرموجودہے۔جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔
ایئر کوالٹی انڈیکس849سےتجاوزکرجانےپر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان پہلےنمبرپرلاہورمیں ایئرکوالٹی انڈیکس 669ریکارڈ کیے جانے پر لاہور دوسرےاورنئی دہلی 293اسکورکےساتھ تیسرےنمبرموجودہے۔ جبکہ پنجاب اور کے پی کے کئی شہروں میں بھی دھند اور سموگ نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔
پنجاب کی فضا مضر صحت قرار دے دی گئی ہے جبکہ سموگ کوکنٹرول کرنےکےلئے حکومتی اقدامات بھی ناکام نظرآرہےہیں۔حکومت نے سموگ کی روک تھام کےلئے لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگایاہےپراس کےباوجودسموگ میں کوئی کمی نہیں آرہی بلکہ الٹانقصان نظرآرہاہے۔
سموگ کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہے۔جس میں گلے،آنکھوں اورسانس کی بیماریاں سرفہرست ہیں،حکومت نےتعلیمی اداروں میں چھٹیاں دی ہیں اورتفریحی مقامات اورپارکوں کودس روزکےلئے بندکردیاہے۔
حکومت نےعوام سےاپیل کی ہےکہ غیرضروری طورپرباہرنہ نکلے، بچوں اور بوڑھوں کوباہرنہ نکالیں ،ماسک کااستعمال لازمی قراردیاگیاہے۔
خیال رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کے مسئلے سے نمنٹنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں بازار رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ پنجاب بھر میں اتوار کو بھی تمام بازار بند رہیں گے۔

Leave a reply