معصوم افرادکونشانہ بنانےوالےدہشتگردقابل رحم نہیں،وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی

0
24

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نےکہاہےکہ معصوم افرادکونشانہ بنانے والے دہشتگرد قابل رحم نہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کاکوئٹہ ریلوےاسٹیشن پردھماکےکی مذمت کرتے ہوئے کہناتھاکہ واقعہ قابل مذمت،معصوم افرادکونشانہ بنانےکاتسلسل ہے، دہشتگردوں کاہدف عام معصوم افراد،مزدوربچےاورخواتین ہیں،معصوم افرادکونشانہ بنانےوالےدہشت گردقابل رحم نہیں ،دہشتگردانسان کہلانےکےلائق نہیں انسانیت سےگرچکے،حیوانوں سےبدترہیں۔
سرفرازبگٹی کامزیدکہناتھاکہ دہشتگردی کےمتعددواقعات میں ملوث عناصرتک پہنچ چکےہیں،ان تک بھی پہنچیں گے،دہشتگردوں کےخلاف کارروائی جاری رہے گی،صوبےمیں دہشتگردوں کےخلاف کارروائی جاری ہے،متعددواقعات میں ملوث دہشت گردپکڑےجاچکےہیں،دہشت گردوں کاپیچھاکریں گےانہیں منطقی انجام تک پہنچایاجائےگا،بلوچستان سےدہشت گردوں کاقلع قمع کریں گے۔

Leave a reply