توشہ خانہ ٹوکیس:اڈیالہ جیل میں عمران خان کی بریت کی درخواستوں پرفیصلہ نہ ہو سکا

0
27

توشہ خانہ ٹوکیس میں عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پرفیصلہ نہ ہوسکا۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت بغیرکسی کارروائی کے 14نومبرتک ملتوی کردی گئی۔کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی کے باعث  ملتوی کی گئی۔
اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا جانا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

Leave a reply