شدیددھندکی وجہ سے حدنگاہ انتہائی کم ہونےکےباعث موٹرویزکومختلف مقامات سےٹریفک کےلئے بند کردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد کاکہناتھاکہ لاہورسیالکوٹ موٹر وے دھند اورسموگ کی وجہ سےبندکردی گئی،موٹروےایم 2پرشیخوپورہ سےکوٹ مومن تک دھند اور سموگ کی وجہ سےٹریفک معطل،موٹروےایم3پرلاہورسےدرخانہ دھند اور سموگ کی وجہ سےہرقسم کی ٹریفک کاداخلہ بند،موٹروےایم4پنڈی بھٹیاں سےعبدالحکیم تک دھنداورسموگ کی وجہ سےبندکردی رہی۔
ترجمان موٹرکاکہناتھاکہ حدنگامیں بہتری کےساتھ موٹرویزکوٹریفک کےلئے کھول دیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔ روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سب کی پسندیدہ ’ بریانی ‘ کی تاریخ
اگست 1, 2024 -
عدالت: اسد طور کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
مارچ 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔