پنجاب میں فضائی آلودگی بےقابو:لاہورآج پھرآلودہ شہروں سرفہرست

0
19

پنجاب میں فضائی آلودگی کاجن بےقابوہوگیا،لاہورآج پھرآلودہ ترین شہروں سرفہرست رہا۔
پنجاب سےسموگ کےبادل نہ چھٹے،سموگ کےباعث کھلی فضامیں سانس لینا دشوار ہوگیا، آلودگی میں اضافےکی وجہ سے دن بدن فضامضرصحت ہوتی جارہی ہےجس سےمختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں،جس میں سانس،گلےاورآنکھوں کے امراض سرفہرست ہیں۔
آج بھی لاہورکاایئرکوالٹی انڈیکس 766ریکارڈکیاگیا495ائیرکوالٹی انڈیکس کےساتھ روجھان دوسرے نمبر پرجبکہ فیصل آباد کااے کیو آئی 492ریکارڈ کیا گیاجس سے فیصل آلودگی کے اعتبار سے تیسرے نمبرپررہا۔سیالکوٹ کاایئرکوالٹی انڈیکس487 اورملتان میں 396اےکیوآئی ریکارڈکیاگیا۔

مزیدپابندیاں:

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں اورریسٹورینٹس کےحوالےسےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق سموگ اورفضائی آلودگی کےباعث لاہوراورملتان میں 24نومبرتک یونیورسٹیز اور کالجز بند رہیں گے، یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا،مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز24 نومبر تک بند رہیں گے،لاہوراور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی،قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کو اجازت ہوگی،ہیوی ٹریفک کو لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔اینٹوں کے بھٹے، فرنس انڈسٹری کے کام پر لاہور اور ملتان میں بندش ہوگئی۔

 لاہور اورملتان میں ریسٹورینٹس صرف چار بجے تک کام کریں گے،لاہور اور ملتان کے ریسٹورنٹس کو 4 سےرات 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی،لاہور اور ملتان میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں،لاہور اور ملتان میں تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیزرات 8 بجے تک کام کریں گی،ریسکیو 1122 سموگ متاثرہ مریضوں کی معاونت کرے گا، 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے،تمام فیصلوں کا اطلاق 16 نومبر سے شروع ہوگاتمام فیصلوں کا اطلاق 24 نومبر تک ہوگا،فارمیسز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز، ڈیری شاپس، آٹا چکی اورتندوروں کو استشنیٰ ہوگا۔

 

 

 

 

Leave a reply