سموگ میں کمی کےباوجودآلودہ ترین شہروں میں لاہورایک بارپھرسرفہرست

0
3

سموگ میں کمی کےباوجودبھی شہرلاہورملک کےآلودہ ترین شہروں میں آج پھرسرفہرست ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہورکاآج بھی ایئرکوالٹی انڈیکس 366ریکارڈکیاگیاجس سےملک کےآلودہ ترین شہروں میں لاہورایک بارپھرسرفہرست ہوگیا۔
اس کے علاوہ فیصل آباد 285 ائیر انڈیکس کے ساتھ دوسرے اور روجھان 264 کے ساتھ آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر رہا۔
دوسری جانب دنیابھرکےآلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کاپہلانمبرہے،جس کاایئرکوالٹی انڈیکس 415ریکارڈکیاگیا۔ جبکہ کراچی 221 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر رہا۔
ادھر وادی کوئٹہ میں آج کل فضا کا معیار بہترین قرار دیا جارہا ہے، کوئٹہ کے افق پر صاف اور نیلا آسمان، خشک سرد موسم میں چمکتی دھوپ اور پت جھڑ میں بھی رنگ برنگ کھلے پھول ماحول کو خوشگوار بنارہے ہیں۔

Leave a reply